شہید سلیمانی کو عالمی شخصیات کا خراج عقیدت/ شہید سلیمانی اسلام کے مایہ ناز کمانڈر تھے

مہر نیوز کے ساتھ گفتگو میں عالمی سیاسی، سماجی شخصیات اور تجزيہ نگاروں نے شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کی آمد کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی نے اسلامی ممالک میں دہشت گردی کے خاتمہ اور امریکی منصوبوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں اپنا تاریخي اور شاندار کردار ادا کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں عالمی سیاسی، سماجی شخصیات اور تجزيہ نگاروں نے شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کی آمد کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی نے اسلامی ممالک میں دہشت گردی کے خاتمہ اور امریکی منصوبوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں اپنا تاریخي اور شاندار کردار ادا کیا۔

عراق کے سیاسی تجزیہ نگارعلی فاہم نے عراق سے داعش دہشت گرد تنظیم کے خاتمہ اورعراق میں سیاسی اور زمینی استحکام کے سلسلے میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمینی کے مخلصانہ اور  اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی تمام اقوام میں مقبول،  محبوب اور پسندیدہ رہنما تھے۔

انھوں نے کہا کہ  شہید سلیمانی ایک بے نظیر فوجی جنرل ہونے کے ساتھ  ساتھ ملکی اور عالمی سطح پر بہترین سماجی اور اخلاقی خصوصیات کے حامل تھے۔

شہید سلیمانی کے قتل کا حکم ایسی حکومت کے صدر نے دیا جس نے داعش اور القاعدہ  جیسی دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا اور اس سلسلے میں سعودی عرب نے امریکہ کو مالی تعاون بھی فراہم کیا۔۔

عراق کے تجزیہ نگارعلی فاہم نے عراق پر داعش دہشت گردوں کے وحشیانہ اور ظالمانہ حملے کے بارے میں مہر نیوز کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ داعش کی عراق پر لشکر کشی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران اورخاص طور پر میجرجنرل شہید قاسم سلیمانی نے عراق سے داعش کے خاتمہ کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس نے کہا کہ شہید میجر جنرل سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس عراقی اور ایرانی قوموں کے ہیرو ہیں جنھوں نے عراق سے داعش دہشت گرد تنظیم  کے خاتمہ کے سلسلے میں اساسی اور بنیادی کردار ادا کیا ۔

عراقی تجزیہ نگارعلی فاہم نےخطے میں امریکی اور سعودی عرب کی مشترکہ سازشوں کو ناکام بنانے کے بارے میں مہر نیوز کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ سعودی عرب خطے میں استعماری سازشوں کو عملی جامہ پہنانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ سعودی عرب کی اپنے ہمسایہ ممالک کو ختم کرنے اور لوٹنے کی تلاش جاری ہے سعودی عرب نے یمن کے نہتے عربوں کو ختم کرنے اور یمن پر قبضہ کرنے کا ناپاک منصوبہ بنایا اور اس سلسلے میں سعودی عرب نے بھاری رقم ادا کرکے دس ممالک کو بھی اپنے ہمراہ کرلیا۔ علی فاہم نے کہا کہ سعودی عرب امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ ملکر یمن کو اپنی خلوت گاہ سمجھتا تھا لیکن یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے بعد سعودی عرب کے خطے میں تمام شوم منصوبے نقش بر آب ہوگئے۔

ادھر فلسطینی تنظيم حماس کے نمائندے خالد القدومی نے مہر نیوز کے ساھت گفتگو میں فلسطینیوں کی حمایت کے سلسلے میں دنیائے اسلام کے مایہ ناز کمانڈر میجر جنرل شہید سلیمانی کی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی نے فلسطینی مجاہدین کو بہترین اور گرانقدر تجربات منتقل کئے۔

خالد القدومی نے فلسطینی تنظیم حماس اور شہید قاسم سلیمانی کے درمیان گہرے تعلقات کے بارے میں مہر نیوز کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حماس اور شہید حاج قاسم سلیمانی کا رابطہ اسلامی اخوت اور برادری پر مشتمل تھا وہ فلسطینیوں کے حقیقی ہمدرد تھے جنھوں نے عملی طور پر فلسطینیوں کے اندر مزاحمتی جذبہ میں اضافہ کیا اور انھوں نے گرانقدر فوجی تجربات فلسطینیوں مجاہدین کو منتقل کئے۔

حماس کے نمائندے نے کہا کہ شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی فلسطینیوں کی بھر پور حمایت کے سلسلے میں کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے فلسطینیوں کو یہ حوصلہ عطا کیا کہ وہ  پتھروں کے بجائے راکٹوں سے اسرائیل کا مقابلہ کریں ۔

انھوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے فنی اور فوجی تجربات سے فلسطینیوں کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ  فلسطینیوں پر معنوی اور نفسیاتی اثرات بھی مرتب کئے۔ شہید قاسم سلیمانی نے فلسطینی گروہوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے میں بھی بہترین کردار ادا کیا۔ شہید قاسم سلیمانی کا اس بات پر اعتقاد تھا کہ تمام مسلمانوں کو مسئلہ فلسطین کی عملی حمایت کرنی چاہیے  شہید سلیمانی مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے پہلا اور اہم مسئلہ سمجھتے تھے۔

خالد القدومی نے شہید میجر جنرل سلیمانی کی راہ کے جاری و ساری رہنے پر مبنی مہر نیوز کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی نے اپنی خاص حکمت عملی سے ایسے شاگرد پیدا کئے ہیں جو ان کے راستہ پر گامزن رہیں گے اور یہ بات حقیقت ہے کہ  زندہ سلیمانی کی نسبت شہید سلیمانی بہت زيادہ قوی ، مضبوط اور مؤثر ہیں ۔شہید سلیمانی اب ایک مکتب میں تبدیل ہوگئے ہیں ۔ شہید سلیمانی کو دنیا کی دہشت گرد اور ظالم امریکی حکومت نے شہید کرکے ثابت کردیا کہ شہید سلیمانی نے مشرق وسطی میں امریکی شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ شہید سلیمانی امت مسلمہ میں اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط بنانے کے خواہاں تھے۔

News Code 1904616

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =