پاکستان کا بھارت کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کو ایک بار پھر آگاہ کرنا چاہتا ہوں بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے جس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  دنیا کو ایک بار پھر آگاہ کرنا چاہتا ہوں بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے جس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹوئیٹ بیان میں کہا ہے کہ بھارت نےاقوام متحدہ کی گاڑی پرجان بوجھ کرفائرنگ کی۔ بھارت نےاقوام متحدہ کے نشان، نیلے جھنڈے کے باوجود گاڑی کونشانہ بنایا۔ اقوام متحدہ کی گاڑی پرفائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان بھارت کےاس رویےکی شدیدمذمت کرتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2020 میں بھارت ایل اوسی پر جنگ بندی کی 3 ہزاربارخلاف ورزی کرچکاہے۔  بھارتی خلاف ورزیوں کےنتیجےمیں 276 شہری شہید ہوچکے ہیں، ان شہدا میں 92 خواتین اور68 بچےبھی شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت معاشی بدحالی،کسانوں کے  احتجاج اور کورونا وائرس کی وباسےنمٹنےمیں ناکامی جیسےمسائل کاشکارہے اور اندرونی  مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کرسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنےاندرونی مسائل سےتوجہ ہٹاناچاہتا ہے۔ دنیا کو ایک بار پھر آگاہ کرنا چاہتا ہوں بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، کسی بھی فالس فلیگ آپریشن کابھرپورجواب دیاجائےگا، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو بھارتی فوج نے ایل او سی پر چڑی کوٹ سیکٹر میں فائرنگ کرکے اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں اقوام متحدہ کے دو فوجی مبصرین موجود تھے جو سیز فائر خلاف ورزیوں سے متاثرہ افراد سے ملنے پولاس گاؤں جارہے تھے۔ بھارت کی جانب سے فائرنگ میں اقوام متحدہ کی گاڑی نشانہ بنی تاہم مبصرین بال بال بچ گئے۔

News Code 1904461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =