پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہرہو گئے

پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہرہو گئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے سما نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہرہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق کپتان قومی ٹیم بابراعظم دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچرہونے کے وجہ سے سیریز سے آﺅٹ ہو ئے ہیں ،نیٹ سیشن میں گیند بابراعظم کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا، ایکسرے کرانے میں ان کی انگوٹھے میں فریکچر پایاگیا۔

بابراعظم 12 روز تک نیٹ پریکٹس نہیں کرسکے تاہم فیزیکل ٹریننگ جاری رکھیں گے ،مصباح الحق کاکہنا ہے کہ انجریز کسی بھی پروفیشنل سپورٹس کا حصہ ہیں،بابراعظم جیسے باصلاحیت کھلاڑی کا انجری کے سبب سیریز سے آﺅٹ ہونا بہت مایوس کن ہے تاہم سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کیلئے اپنی صلاحیتیں دکھانے کابہترین موقع ہے ۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہونے جارہاہے۔

News Code 1904347

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =