افغان ڈونر کانفرنس 23 اور 24 نومبر کو جنیوا میں ہوگی

برسلز میں یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ افغان ڈونر کانفرنس 23 اور 24 نومبر کو جنیوا میں ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برسلز میں یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ افغان ڈونر کانفرنس 23 اور 24 نومبر کو جنیوا میں ہوگی۔ افغانستان میں ترقی اور جمہوریت پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔

یورپی یونین نے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ہم نے 20 سال تک امن کے لیے سرمایہ کاری کی ہے۔ افغانستان میں امن بہت پیچدہ اور مشکل ہے۔ افغانستان میں پچھلے پانچ سالوں میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

یورپی یونین نے کہا کہ پاکستان کے پاس افغانستان کے مسئلےکا حل ہے۔ وزیراعظم پاکستان کا دورہ کابل بہت حوصلہ افزا ہے۔ پاکستان کے پاس افغانستان کے بیشتر مسائل کا حل ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ اور یورپی یونین کے فوجی افغانستان میں موجود ہیں جو افغانستان میں بد امنی کا اصلی سبب ہیں۔ ایران کے علاوہ کسی بھی مسلمان ملک میں اتنی ہمت نہیں جو امریکہ اور یورپی یونین کو ان کے گھناؤنے جرائم کا آئینہ دیکھا سکے۔

News Code 1904015

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =