21 ستمبر، 2020، 10:43 AM

بھارت میں تین منزلہ عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک

بھارت میں تین منزلہ عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک

بھارت میں ممبئی سے متصل شہر بھیونڈی میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ درجنوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ممبئی سے متصل شہر بھیونڈی میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ درجنوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح بھیونڈی میں گرنے والی عمارت کے ملبےسے 20 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق عمارت گرنے کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا ، اس دوران عمارت میں رہائش پذیر افراد سو رہے تھے۔

News Code 1903061

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha