کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی اور پاکستانی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اور پاکستانی فورسز کے درمیان رکھ سیکٹرمیں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 11 سالہ پاکستانی بچی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اور پاکستانی فورسز کے درمیان  رکھ سیکٹرمیں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 11 سالہ پاکستانی بچی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بارپھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل او سی کی شہری آبادی کوبھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹر میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گیارہ سالہ بچی  جاں بحق،75 سالہ خاتون اور دو لڑکوں سمیت چار شہری شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے  فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

News Code 1902907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha