اماراتی اور بحرینی حکمرانوں کو اسرائیلی منصوبوں کی راہ ہموار نہیں کرنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے امارات اور بحرین کے حکام کی فلسطینیوں کے ساتھ غداری اور خیانت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے حکمرانوں کو اسرائیلی منصوبوں کی راہ ہموار نہیں کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں متحدہ عرب  امارات اور بحرین کے حکام کی فلسطینیوں کے ساتھ غداری اور خیانت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے حکمرانوں کو اسرائیلی منصوبوں کی راہ ہموار نہیں کرنا چاہیے۔ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ بحرین نے بھی امارات کی طرح اسلام ، مسلمانوں اور خاص طور پر فلسطینیوں کے ساتھ بہت بڑی غداری اور خیانت کا ارتکاب کیا ہے اور خطے کے حریت پسند مسلمانوں امارات اور بحرین  کی اس خيانت کو کبھی معاف نہیں کریں گے اور انھیں نشان عبرت بنا دیں گے۔ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے حکمرانوں کو اسرائیلی منصوبوں کی راہ ہموار کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

News Code 1902893

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =