برازیل میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر احتجاج کیا

برازیل میں کوروناو ائرس کی وبا کے پیش نظر لگی پابندیاں ہٹانے کے لیے ہزاروں افراد نے سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کوروناو ائرس کی وبا کے پیش نظر لگی پابندیاں ہٹانے کے لیے ہزاروں افراد نے سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا انہیں کام پر جانے دیا جائے۔ برازیل کے دارالحکومت ساؤ پالو میں صدر بولسونارو کے حامیوں نے لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا، احتجاج کرنے والے مطالبہ کر رہے تھے کہ معاشی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔

برازیل  کوروناو ائرس میں مبتلا افراد کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے 10 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

News Code 1901087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =