لاک ڈاؤن اور فیس ماسک کا استعمال کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اہم

برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن اور فیس ماسک کا استعمال کورونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر کے پھیلنے میں کمی کر سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن اور فیس ماسک کا استعمال کورونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر کے پھیلنے میں کمی کر سکتا ہے۔ برطانوی سائنسدانوں کی شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ فیس ماسک کا ہر وقت استعمال اور لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کی نئی لہر کو پھیلنے سے روکا جا سکتاہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمام لوگوں کے فیس ماسک پہننے سے وائرس کا پھیلاؤ بہت زیادہ حد تک ختم ہو جاتا ہے۔ ساتھ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے ساتھ معیشت کو بھی دوبارہ کھولاجا سکتا ہے۔ سائنسدانوں کی تحقیق میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ وائرس سے بچاؤ کے لئے گھر میں بنائے گئے فیس ماسک بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

News Code 1900879

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =