مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک پیغام میں فلسطینی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سابق سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رمضان عبداللہ شلح کے انتقال تعزيت اور تسلیت پیش کی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل رات ہمارے عزیز دوست، بھائی، تحریک جہاد اسلامی کے عظیم کمانڈر اور مجاہد کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ رمضآن عبداللہ پختہ عزم اور ارادے کے انسان تھے جنھوں نے اسرائیل کے خلاف اسلامی مزاحمت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ، وہ فلسطین اور بیت المقدس کے عاشق تھے ، مرحوم نے فلسطین عوام کے اعلی اہداف تک پہنچنے کے سلسلے میں بڑی تلاش و کوشش کی اور آخر کار طویل علالت کے بعد اپنی جان جاں آفریں کے حوالے کردی ۔ ہم اسم وقع پر فلسطینی عوام ، مرحوم کے اہلخانہ اور تمام فلسطینی مجاہدین کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔
آپ کا تبصرہ