24 مئی، 2020، 5:45 PM

امریکہ کا ایک بار پھر سے تجرباتی ایٹمی دھماکے کرنے پر غور

امریکہ کا ایک بار پھر سے تجرباتی ایٹمی دھماکے کرنے پر غور

ٹرمپ انتظامیہ نے چین اور روس کو تنبیہ کرنے کے لئے اپنے حالیہ اجلاس میں 28 سال بعد ایک بار پھر سے تجرباتی ایٹمی دھماکے کرنے پر غور کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے چین اور روس کو تنبیہ کرنے کے لئے اپنے حالیہ اجلاس میں 28 سال بعد ایک بار پھر سے تجرباتی ایٹمی دھماکے کرنے پر غور کیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایک حالیہ اجلاس میں ایک بار پھر سے تجرباتی ایٹمی دھماکے کرنے پر غور کیا ہے تاکہ روس اور چین کو مؤثر تنبیہ کی جاسکے۔

 واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، 15 مئی کے روز ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں جلد ہی تجرباتی ایٹمی دھماکے کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے 1992 میں اپنا آخری تجرباتی ایٹمی دھماکہ کیا تھا لیکن تب تک وہ 1,032 ایٹمی دھماکے کرچکا تھا جن میں دوسری جنگِ عظیم کے دوران 1945 میں جاپانی شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی کو تباہ کرنے والے دو ایٹم بموں کے دھماکے بھی شامل تھے۔

 تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے آنے والے دنوں یا مہینوں میں ایک بار پھر سے تجرباتی ایٹمی دھماکے شروع کردیئے تو اس سے دنیا میں ایک نئی اور پہلے سے زیادہ شدید ایٹمی دوڑ شروع ہونے کا خطرہ ہے کیونکہ ایسی صورت میں نہ صرف سوویت یونین اور چین بلکہ ایٹمی صلاحیت رکھنے والے دیگر ممالک بھی خاموش نہیں بیٹھیں گے اور ممکنہ طور پر وہ بھی اپنے ایٹم بموں کے تجرباتی دھماکے ایک بار پھر شروع کرسکتے ہیں۔

News ID 1900418

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha