پاکستانی وزارت خارجہ میں بھارتی  ہائی کمیشن کے سینئر اہل کار طلب

پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر اہل کار کو ایک مرتبہ پھرپاکستانی وزارت ِ خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر اہل کار کو ایک مرتبہ پھرپاکستانی وزارت ِ خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کے مطابق اسلام آباد میں متعین بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو دفترِ خارجہ طلب کیا گیا ہے۔

پاکستان نے  بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار سے بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ روز (20 مئی کو) ایل او سی کے چڑی کوٹ سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کے واقعہ پر شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق گزشتہ روز بھارتی افواج کی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے گاؤں پوٹھی کا ایک رہائشی شدید زخمی ہوا ہے۔

عائشہ فاروقی نے بتایا کہ بھارتی افواج تسلسل سے ایل او سی کے قریب موجود شہری آبادی کو بھاری اسلحے سے نشانہ بنا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے مسلسل کی جانے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

News Code 1900340

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =