26 اپریل، 2020، 12:32 PM

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 53 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 53 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے ،امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 53 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 25 ہزار 551 ہوچکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے ،امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 53 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 25 ہزار 551 ہوچکی ہے۔ اسپین میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 23ہزارسے تجاوز کرگئی اور اموات کی تعداد 22 ہزار  902ہوچکی ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 95 ہزار سے زائد متاثر اور  26 ہزار 384 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں وبا کے متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار تک جا پہنچی ہے اور 22 ہزار 648 ہلاکتیں ہوچکی ہے۔ جرمنی میں اگرچہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار سے زائد ہے تاہم 5 ہزار 819 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1 تقریباً لاکھ 50 ہزار ہوچکی ہے اور ہلاکتیں 20 ہزارسے تجاوز کرگئی ہیں۔

News ID 1899703

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha