امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو لنگڑا قراردیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی میڈیا کو " لنگڑا" قراردیتے ہوئے لکھا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں روزانہ پریس کانفرنس کا کوئی مقصد نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی میڈیا کو " لنگڑا" قراردیتے ہوئے لکھا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں روزانہ پریس کانفرنس کا کوئی مقصد نہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹ  میں امریکی میڈیا کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ لنگڑا میڈیا صرف جارحانہ سوال کرتا ہے اور بعد میں سچائی یا حقیقت کی رپورٹنگ درست طور پر نہیں کرتا۔ اس سے انہیں ریٹنگ تو مل جاتی ہے لیکن امریکی عوام کو صرف جھوٹی خبریں ملتی ہیں۔  امریکہ کے لنگڑے میڈیا  پر وقت اور توانائی صرف کرنا فضول ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیروں کا کہنا ہے کہ روزانہ پریس کانفرنس سے ٹرمپ کی مقبولیت بڑھنے کے بجائے بہت تیزی سے نیچے جارہی ہے جس کا براہِ راست اثر ان کی صدارتی مہم پر پڑے گا۔ اس لیے انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ فی الحال وہ پریس کانفرنس کرنے سے جتنا دور رہیں، ان کی انتخابی مہم کےلیے اتنا ہی بہتر ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کا وقت قریب ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں تقریباً روزانہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے، جنہیں وہ واضح لیکن غیر اعلانیہ طور پر اپنی صدارتی مہم کےلیے استعمال کر رہے ہیں۔

News Code 1899699

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =