کورونا وائرس سے عالمی سطح پر خوراک کی قلت پیدا ہوسکتی ہے

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے پھیلنے والی عالمی وبا کی باعث دنیا بھر میں خوراک کی فراہمی کا پیچیدہ اور باہم منسلک نظام شدید متاثر ہورہا ہے جس سے عالمی سطح پر خوراک کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے پھیلنے والی عالمی وبا کی باعث دنیا بھر میں خوراک کی فراہمی کا پیچیدہ اور باہم منسلک نظام شدید متاثر ہورہا ہے جس سے عالمی سطح پر خوراک کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔ عالمی ادارہ برائے خوراک  " ایف اے او " نے اپنی رپورٹ میں  کہا ہے کہ اگرچہ اب بھی اکثر ممالک کی دکانوں اور اسٹور میں اشیائے خورونوش موجود ہیں لیکن اس بحران سے عالمی خوراک کے پورے نظام پر دباؤ بڑھ چکا ہے جس کے تدارک کے لیے خاص اقدامات کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت سرحدیں بند ہیں، بحری جہاز لنگر انداز ہیں اور پروازیں معطل ہیں جس کی وجہ سے خوراک کی عالمی ترسیل جامد ہوچکی ہے جبکہ غذاؤں سے بھرے گودام اور کنٹینر اپنی منزل پر پہنچنے کے انتظار میں ہے۔ اقوامِ متحدہ نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ عالمی خوراک کے تحفظ کو شدید دھچکہ لگا ہے جس سے انتہائی غریب ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔

News Code 1899393

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =