بھارتی پولیس کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرمعافی نامہ لکھوانے کا جرمانہ

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے سیاحتی مقام گنگوتری میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 10 غیر ملکی سیاحوں کو پانچ پانچ سو بار معافی نامہ لکھنے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے سیاحتی مقام گنگوتری میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 10 غیر ملکی سیاحوں کو پانچ پانچ سو بار معافی نامہ لکھنے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے سیاحتی مقام گنگوتری میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 10 غیر ملکی سیاح لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چہل قدمی کے دوران پولیس کے ہاتھ لگ گئے۔ سیاحوں نے نہ صرف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی تھی بلکہ حفاظتی تدابیر بھی اختیار نہیں کی تھیں۔ پولیس انسپکٹر ونود کمار شرما نے میڈیا کو بتایا کہ غیر ملکی سیاحوں کو پانچ پانچ سو بار " میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر معافی مانگتا ہو" ‘ لکھوایا۔ ان سیاحوں نے نہ تو ماسک پہنے تھے اور نہ ہی ایک دوسرے سے فاصلہ رکھا تھا۔

پولیس انسپکٹر نے مزید بتایا کہ گنگوتری کے مختلف ہوٹلوں میں اس وقت بھی 500 سو زائد غیر ملکی سیاح ٹھہرے ہوئے ہیں اور وہ اکثر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے نظر آتے ہیں جس پر کئی بار تنبیہ بھی کیا ہے اور آج ہلکی سزا دی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ ماہ 21 روز کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا تھا جس میں مزید دو ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے ۔

News Code 1899377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =