مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 5415 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 94 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں یکم اپریل سے اب تک نہ صرف کورونا متاثرین کی تعداد دوگنا بڑھی بلکہ اموات میں بھی روزانہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔پیر کو بھی ملک میں کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی اور پنجاب ، سندھ اور اسلام آباد میں مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کئی درجن ڈاکٹرز اور پیرا میڈيکل عملے کے افراد بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 5415 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 94 تک پہنچ گئی ہے۔
News ID 1899361
آپ کا تبصرہ