ایرانی وزیر خارجہ کی افغان گروہوں کے درمیان اتحاد پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے افغان وزارت خارجہ کے سرپرست کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں افغان گروہوں کے درمیان اتحاد اور افغانستان میں امن و صلح برقرار کرنے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے افغان وزارت خارجہ  کے سرپرست حنیف اتمر کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں افغان گروہوں کے درمیان اتحاد اور افغانستان میں امن و صلح برقرار کرنے پر تاکید کی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے باہمی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر بھی تاکید کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران  افغانستان کا ایسا ہمسایہ ملک ہے جس نے گذشتہ 40 برسوں میں کئي ملین افغان شہریوں کو اپنی مشکلات کے باوجود پناہ  دی ،  اور اپنے افغان بھائيوں کی ہر سطح پر مدد کی اور آج بھی ایران میں لاکھوں افغان شہری موجود ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران پورے افغانستان میں امن و صلح کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی کوششوں کی بھر پور حمایت کرتا ہے اور پورے افغانستان میں جنگ بندی کا خواہاں ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بھی افغان بھائیوں کی بھر پور مدد کے لئے تیار ہے۔

News Code 1899356

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =