مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ بیماروں کی تعداد 5 ہزار 38 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے 86 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 457 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 254 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد پاکستان بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 5 ہزار 38 ہوگئی ہے جب کہ کورونا وائرس کےایک ہزار26مریض صحت یاب ہوگئے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 افراد اس وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ 37 کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق اب تک پنجاب میں 2425، سندھ 1318، بلوچستان 228، خیبر پختونخوا میں 697، آزاد کشمیر 35، اسلام آباد میں 119 اور گلگت بلتستان میں 216 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ