ووہان میں کورونا وائرس پھیلانے میں امریکی فوج کا ممکنہ ہاتھ

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ووہان میں کورونا وائرس کو پھیلانے میں امریکی فوج کا ممکنہ طور پر ہاتھ ہے۔

مہر خبررررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ  ووہان میں کورونا وائرس کو پھیلانے میں امریکی فوج کا ممکنہ طور پر ہاتھ ہے۔ امریکہ اور چین کے درمیان لفظی جنگ میں شدت آگئی ہے ۔ امریکی وزير خارجہ مائيک پمپئو نے کورونا وائرس کو چینی وائرس یا ووہان وائرس کا نام دیا ہے جبکہ چين کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس چین کے خلاف امریکہ کا حیاتیاتی حملہ ہے کورونا وائرس امریکی لیبارٹیریوں میں تیار ہوا ، جسے امریکی فوج نے ووہان میں پھیلایا اور اس طرح امریکہ نے چين کے اقتصاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ ووہان میں کورونا وائرس پھیلانے کے پیچھے امریکی فوج کا ہاتھ ہو۔ امریکہ کو اس کے متعلق توضیح دینی چاہیے اور چین کو اس سلسلے میں اطلاعات فراہم کرنی چاہییں۔ ادھر امریکہ کا کہنا ہے کہ چين نے کورونا وائرس کی روک تھام میں تاخیرسے کام لیا ہے۔

News Code 1898561

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =