ترکی کے صدر اردوغان پاکستان پہنچ گئے

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان ایک اعلی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان ایک اعلی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے نور خان ائر بیس پر ان کا استقبال کیا۔  رجب طیب اردوغان کے ساتھ وزیر تجارت، ٹرانسپورٹ اینڈانفرا اسٹرکچر اور وزیر امورخارجہ بھی موجود ہیں۔ترک صدر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔ نور خان ایئربیس پہنچنے پر ترک صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان اور وزیر اعظم عمران خان ون آن ون ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنما پاک، ترک اسٹریٹجک تعاون کونسل کی مشترکہ صدارت کریں گے ترک صدر کے دورے کے دوران کئی معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

News Code 1897822

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =