10 فروری، 2020، 4:36 PM

حکومت اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان معاملات دوبارہ طے پاگئے

حکومت اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان معاملات دوبارہ طے پاگئے

پاکستانی حکومت کی کمیٹی اورپاکستان مسلم لیگ (ق) کے درمیان تمام معاملات دوبارہ طے پاگئے ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت کی کمیٹی اورپاکستان مسلم لیگ (ق) کے درمیان تمام معاملات دوبارہ طے پاگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لاہور میں حکومتی مذاکراتی ٹیم نے اپنی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں پنجاب کی کمیٹی کے ارکان گورنر پنجاب چوہدری سرور،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی شفقت محمود کے علاوہ وفاقی وزرا پرویز خٹک اور اسد عمر خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ مسلم لیگ (ق لیگ ) کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی، چوہدری مونس الہٰی، کامل علی آغا اور طارق بشیر چیمہ شریک ہوئے۔ ملاقات میں حکومتی کمیٹی اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت اتحاد کےامور پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ حکومتی کمیٹی سے کھل کر ہر ایشو پر بات ہوئی اور معاملات طے ہوگئے ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی آئی ہے اور ہم چاہتے ہیں تبدیلی کے ثمرات نچلی سطح تک آئیں،عمران خان کی قیادت، نیت اور کوشش پر کوئی شک نہیں، طریقہ کار بہتر بنانے کے لیے سب مل کر کوشش کریں گے۔ چاہتے ہیں آئندہ انتخابات میں بھی پی ٹی آئی سےاتحاد قائم رہے۔

اس موقع پر پرویز خٹک نے کہا کہ ق لیگ اور ایم کیوایم سمیت تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، ہم یہاں غلط فہمیاں دور کرنے آئے تھے، کوئی اتحادی ہمیں نہیں چھوڑرہا ،مسائل تو گھروں میں بھی ہوتے ہیں، لوگوں نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر غلط فہمیاں بنادیں، آئندہ بھی رابطے میں رہیں گے اور مل جل کر معاملات حل کریں گے۔

News ID 1897732

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha