بھارت کے خلاف امریکہ کے 30 شہروں میں مظاہرے

بھارت کے نئے شہریت قانون کے خلاف امریکہ کے 30شہروں میں احتجاج کیا گیا جس میں ہزاروں بھارتی نژاد امریکیوں نے سڑکوں پر نکل کرمودی سرکار کے خلاف اپنی برہمی کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے نئے شہریت قانون کے خلاف امریکہ کے 30شہروں میں احتجاج کیا گیا جس میں ہزاروں بھارتی نژاد امریکیوں نے سڑکوں پر نکل کرمودی سرکار کے خلاف اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ اطلاعات کے مطابق واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر سیکڑوں افراد نے جمع ہو کر وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کی، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم ملک کے سیکولر آئین کو مجروح کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ سیکڑوں افراد نے بھارت کے یومِ جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے مہاتما گاندھی کے مجمسے کو گھیر کر احتجاج کیا۔ وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو درخواست دی کہ فروری میں دورہ بھارت کے موقع پر نریندر مودی سے متنازع شہریت قانون واپس لینے کا کہا جائے۔

انہوں نے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پمپئو پر زور دیا کہ بھارت کو اس فہرست میں شامل کیا جائے جہاں مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی ہوتی ہے، اس فہرست میں شمولیت معاشی پابندیوں کا سبب بن سکتی ہے۔

News Code 1897388

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =