مہر خبررساں ایجنسی نے اینڈپینڈث کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے برطانیہ کے وزير اعظم بورس جانسن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اور لندن کے درمیان تجارتی معاہدہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات کے نتیجہ پر مبنی ہوگا۔ امریکی وزیر خزانہ اسٹیو منوچین نے اپنے لندن کے حالیہ دورے کے دوران تاکید کی ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے درمیان تجارتی معاہدہ کا انحصار برطانیہ اور یورپی یونین کے مذاکرات کے نتیجہ پر ہوگا۔ اس نے کہا کہ برطانیہ کو امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ منعقد کرنے سے قبل یورپی ممالک کے ساتھ اپنے خاص مسائل حل کرنا ہوں گے۔ڈاوؤس کے اقتصادی اجلاس میں امریکی وزیر خزانہ اسٹیو منوچین اور برطانوی وزير خزانہ ساجد میر کے درمیان لفظی جھڑپ ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس عائد کرنے کے معاملے پر برطانیہ اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ کا خطرہ موجود ہے۔

امریکہ نے برطانیہ کے وزير اعظم بورس جانسن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اور لندن کے درمیان تجارتی معاہدہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات کے نتیجہ پر مبنی ہوگا۔
News Code 1897384
آپ کا تبصرہ