مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے جنوب مشرقی علاقے میں شدید بارش کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقامی حکام کا کہنا تھا کہ کم ازکم 44 افراد ریاست میناس جیرس میں ہلاک ہوئے اور پڑوسی ریاست اسپیریتو سینٹو میں بھی 9 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست میناس جیرس کے دارالحکومت بیلو ہوریزنٹے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 171 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ 110 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔
برازیل کے جنوب مشرقی علاقے میں شدید بارش کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے۔
News ID 1897380
آپ کا تبصرہ