لاہور کے علاقے فیروزوالا میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر لاہور میں فیروزوالا کے علاقے میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 12 افراد جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں فیروزوالا کے علاقے میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 12 افراد جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ لاہور کے علاقے فیروزوالا میں امامیہ کالونی کے قریب نجی ڈائننگ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کواپنی لپیٹ میں لےلیا۔ آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ فیکٹری کے اندر ایک عمارت زمیں بوس ہو گئی جبکہ ایک ملحقہ مکان کی چھت اور دیواریں گرگئیں اور دیگر گھروں میں بھی دراڑیں پڑگئیں۔ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تمام ملحقہ گھروں کو مکینوں سے خالی کرالیا گیا۔

News Code 1897377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =