امریکہ کی غیر قانونی پابندیاں بشریت کے خلاف جنگی جرم

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ونزوئلا کے وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات میں دیگر حکومتوں کے خلاف امریکی پابندیوں کو جنگی جرائم کے زمرے میں قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں اقتصادی دہشت گردی کے ذریعہ جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ونزوئلا کے وزیر خارجہ تہران کے دورے پر ہیں جہاں اس نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کی ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ونزوئلا کے وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات میں دیگر حکومتوں کے خلاف امریکی پابندیوں کو جنگی جرائم کے زمرے میں قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں اقتصادی دہشت گردی کے ذریعہ جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔ صدر حسن روحانی نے ونزوئلا اور ایران کے باہمی تعلقات کو بہترین شرائط میں قراردیتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس ملاقات میں ونزوئلا کے وزير خارجہ نے بھی خطے میں ایران کے مثبت کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران واحد ملک ہے جو امریکہ کی غلط اور منہ زور پالیسیوں کا مقابلہ کررہا ہے۔ ونزوئلا کے وزير خارجہ نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر ایرانی عوام اور حکومت کو ایک بار پھر تعزیت اور تسلیت پیش کی اور امریکہ کو عالمی دہشت گرد حکومت قراردیا۔

News Code 1897210

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =