روس اور شام کی مشترکہ فوجی مشقیں

شام کی بندرگاہ طرطوس میں روس اور شام کی مسلح افواج نے مشترکہ فوجی مشقیں منعقد کی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی بندرگاہ طرطوس میں روس اور شام کی مسلح افواج نے مشترکہ فوجی مشقیں منعقد کی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے 2 ہزار فوجیوں نے مشترکہ مشقوں ميں شرکت کی، ان مشقوں کا مقصد سمندری حدود میں بین الاقوامی اقتصادی سرگرمیوں کی حمایت بتایا گیا ہے۔ ان مشقوں کے دوران دہشت گردوں کے فرضی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گيا۔ روس اور شام کی مسلح افواج اس سے قبل بھی مشترکہ فوجی مشقیں منعقد کرچکی ہیں۔

News Code 1897193

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =