خطے میں امریکی شرارت جاری رہنے کی صورت میں سخت جواب دیا جائےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے خطے میں امریکہ کی شرارتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی شرارتیں جاری رہنے کی صورت میں اسے سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزير دفاع جنرل حلوصی آکار نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ اس گفتگو میں میجر جنرل باقری نے خطے میں امریکہ کی شرارتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی شرارتیں جاری رہنے کی صورت میں اسے سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ ترک وزیر دفاع نے سپاہ قدس کے ہر دلعزیز کماںڈر شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی امریکہ کے بزدلانہ اور ظالمانہ حملے ميں مظلومانہ شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اس اقدام کے بعد خطے میں کشیدگی میں کئي گنا اضافہ ہوگیا ہے اور کشیدگی کو کم کرنا علاقائی ممالک کے مفاد میں ہے ۔ میجر جنرل باقری نے ترک وزیر دفاع کی طرف سے تعزیت کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی خطے میں شرارتیں جاری رہنے کی صورت میں اسے سخت اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔ میجر جنرل باقری نے کہا کہ خطے میں امریکی فوج کی موجودگی علاقائی امن کے لئے بہت ہی خطرناک ہے لہذا خطے سے امریکی افواج کا انخلا خطے میں امن و صلح کے لئے بہت ہی اہم ہے۔

News Code 1897084

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =