تہران میں شام کے وزير اعظم کا باقاعدہ استقبال

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے تہران میں شام کے وزیر اعظم عماد خمیس کا باقاعدہ استقبال کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزير اعظم عماد خمیس ایک اعلی وفد کے ہمراہ کل رات  تہران پہنچے جہاں آج صبح  اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے شام کے وزیر اعظم عماد خمیس کا سعد آباد محل میں باقاعدہ استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے۔ شام کے وزیر ا‏عظم عماد خمیس ایران کے نائب صدر کے علاوہ ایران کے صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ بھی دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

News Code 1896981

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =