12 جنوری، 2020، 1:59 PM

فیصل آباد میں مالکن نے ملازمہ کو قتل کردیا

فیصل آباد میں مالکن نے ملازمہ کو قتل کردیا

پاکستان کے شہر فیصل آباد میں مالکن نے ڈنڈے سے تشدد کرکے 23 سالہ گھریلو ملازمہ کو ہلاک کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں مالکن نے ڈنڈے سے تشدد کرکے 23 سالہ گھریلو ملازمہ کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ مسرت بی بی تین سال سے تاندلیانوالہ کے چک 413  میں عظمیٰ نامی خاتون کے گھر ملازمہ تھی اور 2 روز قبل کام کاج کے معاملے پر تکرار ہوئی تھی۔ اس موقع پر ملازمہ مسرت کو مالکن عظمی بی بی نے ڈنڈے سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ بے ہوش ہو گئی اور اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر کے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مالکن کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

News Code 1896969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha