مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے جنگ بندی کی خبروں کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ جنگ بندی کی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں۔ طالبان کےترجمان سہیل شاہین نے افغان میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ رہنماؤں سے مشاورت کےبعد جنگ بندی سے متعلق فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نےکہا ہے کہ جنگ بندی سےمتعلق میڈیا کی رپورٹس حقیقت سے دور ہیں۔ترجمان طالبان سہیل شاہین کا یہ بیان طالبان کے جنگ بندی پر رضامند ہونے کی رپورٹس کےبعد سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا کی ایک خبر کے مطابق افغان طالبان نے افغانستان میں سیز فائر پر رضامندی ظاہر کردی ہے جس کے بعد اب امریکہ کے ساتھ طالبان کے معاہدے کی راہ ہموار ہوگئی ۔
آپ کا تبصرہ