مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست میری لینڈ میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں ایک گھرپر گر کر تباہ ہوگيا ،جس کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ امریکہ میں طیارہ گرنے کا حادثہ میری لینڈ کے شہر نیو کیرولٹن میں پیش آیا، جہاں طیارے نے قریبی ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔طیارہ گرنے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی ۔طیارہ گرنے کے وقت خوش قسمتی سے کوئی شخص گھر پر موجود نہیں تھا، حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ کل بھی امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی ریاست میری لینڈ میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں ایک گھرپر گر کر تباہ ہوگيا ،جس کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
News ID 1896608
آپ کا تبصرہ