برطانوی پارلیمانی انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کو 358 سیٹوں سے واضح اکثریت مل گئی

برطانیہ میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ حکمراں کنزرویٹو پارٹی کو 358 سے واضح اکثریت مل گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ حکمراں کنزرویٹو پارٹی کو 358 سے واضح اکثریت مل گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پانچ سال کے دوران برطانیہ میں یہ تیسرا الیکشن ہے۔ پارلیمنٹ کی 650 سیٹوں کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی کو واضح اکثریت مل گئی۔ تاحال کنزرویٹوپارٹی نے 358 جب کہ لیبرپارٹی نے 203 سیٹیں حاصل کرلی ہیں۔ ایگزٹ پولزکے مطابق کنزرویٹوپارٹی کو 368 نشستیں  ملنے کا امکان ہے۔ ایگزٹ پول کے تحت جب بھی کوئی ووٹر اپنا ووٹ ڈال کر باہر نکلتا تو اسے ایک فرضی بیلٹ پیپردے کر اپنی رائے کے اظہار کی درخواست کی جاتی ہے جس سے واضح طورپرممکنہ نتائج کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

News Code 1896147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =