امریکہ کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

امریکی ایئر فورس نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایئر فورس نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔ تین ماہ سے بھی کم وقت میں امریکی نیو کلیئر میزائل فورس کا یہ اپنی نوعیت کا دوسرا تجربہ ہے۔  بیلسٹک میزائل کیلی فورنیا میں وینڈن برگ ایئر فورس بیس سے داغا گیا جس نے بحر الکاہل میں ہدف کو نشانہ بنایا۔  واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو بھی امریکی ایئر فورس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

News Code 1896145

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =