مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں ایک چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ طیارے میں موجود 60 سالہ پائلٹ اور 71 سالہ مسافر ہلاک ہوگئے۔ طیارے کا ملبہ جنگلات سے مل گیا، ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اسی علاقے میں ایک اور طیارہ حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔
آسٹریلیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہوگئے۔
News ID 1896035
آپ کا تبصرہ