مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ میانوالی میں پپلاں کے قریب نہر میں گاڑی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے جن میں سے ایک کو بچالیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق میانوالی کے نواحی علاقے پپلاں کے قریب گاڑی بے قابو ہوکر مین لوئر برانچ نہر میں جاگری، جس سے گاڑی میں سوار 7 افراد ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے ایک شخص کو نکال لیا جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نہر میں ڈوبنے والے افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں 2 مرد، 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔
پاکستان کے علاقہ میانوالی میں پپلاں کے قریب نہر میں گاڑی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے جن میں سے ایک کو بچالیا گیا ہے۔
News ID 1896014
آپ کا تبصرہ