روس میں بس منجمد جھیل میں گرنے سے 19 مسافر ہلاک

روس میں تیزرفتار بس بے قابو ہو کر پل پر سے منجمد جھیل میں گر کر تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں 19 مسافر ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں تیزرفتار بس بے قابو ہو کر پل پر سے منجمد جھیل میں گر کر تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں 19 مسافر ہلاک ہوگئے۔ روسی علاقے سائبیریا میں 40 مسافروں کو لے جانے والی تیز رفتار بس پُل پر ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہو کر منجمد یونگا جھیل میں گر گئی۔ زیادہ تر مسافر ہائپو تھرمیا کے باعث ہلاک ہوئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے مسافروں کو نکالا، حادثے میں 19 مسافر ہلاک ہوگئے اور 21 زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے کی وجہ سیفٹی رولز کی پابندی نہ کرنا ہے۔ روس میں ٹریفک حادثے بہت عام ہیں جن میں سالانہ 20 ہزار افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ حادثے کی وجوہات میں سڑکوں کا بری حالت میں ہونا اور نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنا شامل ہیں۔

News Code 1895845

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =