1 دسمبر، 2019، 6:05 PM

بھارت میں ایک طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی

بھارت میں ایک طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی

بھارت میں گیارہویں جماعت کی طالبہ کو اس کی سالگرہ والے دن ایک پارک میں 6 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بلیک میل کرنے کے لیے مکروہ عمل کی ویڈیو بھی بنائی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں گیارہویں جماعت کی طالبہ کو اس کی سالگرہ والے دن ایک پارک میں 6 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بلیک میل کرنے کے لیے مکروہ عمل کی ویڈیو بھی بنائی۔ اطلاعات کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں گیارہویں جماعت کی طالبہ ، اپنے دوست کے ہمراہ اپنی 17 ویں سالگرہ منانے ایشوریہ نگر کے پارک آئی تھی، واپسی پر 6 کارندوں پر مشتمل گینگ نے انہیں گھیر لیا۔ طالبہ کے دوست کو گھسیٹ کر پارک کے دوسرے حصے میں لے جاکر باندھ دیا اور مارا پیٹا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ لڑکے کو بند کرنے کے بعد گینگ کے ارکان نے طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بناتے رہے اور لڑکی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 میں سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

News Code 1895839

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha