مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے ایران کی موجودہ مشکلات کا ذمہ دار امریکہ کو قراردیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایران کے موجودہ مسائل کی اصلی ذمہ داری امریکہ کے دوش پر عائد ہوتی ہے۔ اس نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی سنگین اقتصادی پابندیوں اور غیر قانونی اقدامات کی وجہ سے ایران میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دوا ؤں اور غذائی مواد کا حصول ایرانی عوام کا حق ہے اور امریکہ ایرانی عوام کے حقوق کو پامال کررہا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران کی موجودہ مشکلات کا ذمہ دار امریکہ کو قراردیا ہے۔
News Code 1895589
آپ کا تبصرہ