مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔ پاکستانی فوج کے سربراہ ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں۔ جہاں انھوں نے ایرانی وزیر خآرجہ سے ملاقات سے قبل ایرانی فوج کے سربراہ سید عبدالرحیم موسوی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ پاکستانی فوج کے سربراہ نے ان ملاقاتوں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1895530
آپ کا تبصرہ