مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایک بیان میں سری لنکا میں صدارتی انتخابات منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سری لنکا میں پرامن انتخابات منعقد کرانے اور صدارتی انتخابات میں گوٹابایا پاکسا کے صدر منتخب ہونے پر سری لنکا کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی ترجمان نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو فروغ دینے پر پر تاکید کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سری لنکا میں صدارتی انتخابات منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
News Code 1895496
آپ کا تبصرہ