عمران خان کا کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیونیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں نوازشریف کی صحت، ای سی ایل سے نام نکالنے اور جے یو آئی (ف) کے دھرنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے کور کمیٹی میں مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں معیشت، پارلیمانی امور اور مہنگائی سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت کچھ نئے لوگوں کو کابینہ میں شامل کرکے پرانے وزراء کو فارغ کرے گی۔

News Code 1895430

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =