کینیڈا میں ارب پتی بزنس مین بھنگ کاشت کرنے کے الزام میں گرفتار

کینیڈا میں ارب پتی بزنس مین گائی لیلیبرٹی کو اپنے ذاتی جزیرے پر بھنگ اگانے اور فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا میں ارب پتی بزنس مین گائی لیلیبرٹی کو اپنے ذاتی جزیرے پر بھنگ اگانے اور فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔   اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے بزنس مین اور انٹرٹینمنٹ کمپنی کے بانی گائی لیلیبرٹی کو پولینیسیا میں اپنے ذاتی جہاز سے اترنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں جنوبی پیسیفک میں اپنے ذاتی جزیرے میں ممنوعہ بھنگ کاشت کرنے اور کاروباری مقاصد میں استعمال کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ادھر گائی لیلیبرٹی کی کمپنی لیون راؤج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کاشت کی گئی بھنگ کو صرف طبی اور ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ گائی لیلیبرٹی نے بھی خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں بھنگ کے استعمال پر گزشتہ سال قانونی قرار دیا جا چکا ہے تاہم بھنگ کی کاشت اور کاروباری مقاصد کے لیے استعمال پر اب بھی پابندی عائد ہے۔

News Code 1895383

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =