مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان آج واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ترک صدر اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی جس کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کابھی انعقاد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ روانگی سے قبل رجب طیب اردوغان نے کہا تھا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں شام میں ترکی کے ملٹری آپریشن، فتح اللہ گولن کی تنظیم کے خلاف ان کی کارروائیوں پر بات چیت ملاقات کے ایجنڈے کا اہم موضوع ہوں گے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی، سکیورٹی کے امور، فوجی اور دفاعی صنعتوں میں تعاون، معاشی اور تجارتی تعلقات پر بھی بات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ترکی نے داعش کی تشکیل اور حمایت میں امریکہ کی بھر پور حمایت کی تھی اور ترکی میں داعش دہشت گرد تنظیم کی ٹریننگ کے کیمپ بھی قائم کئے گئے تھے۔
آپ کا تبصرہ