مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے ایک کمانڈر اپنے گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں شہید ہوگئے ہیں۔ غزہ میں وزارت صحت کے اہلکاروں نے اعلان کیا ہے کہ اس دھماکے میں ایک شخص شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی افراد کے مطابق جس گھر میں دھماکہ ہوا ہے وہ جہاد اسلامی تنظيم کی بری فوج کے کمانڈر بہا ابو العطا کا ہے یہ گھر شجاعیہ علاقہ میں واقع ہے۔ اسرائیل نے حال ہی میں بہا ابوالعطا پر سرحدی حملوں کا الزام عائد کیا تھا۔ ابھی تک جہاد اسلامی تنظیم اور اسرائیل نے اس حادثے کے بارے میں اظہار خیال نہیں کیا ہے۔
فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے ایک کمانڈر اپنے گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں شہید ہوگئے ہیں۔
News ID 1895335
آپ کا تبصرہ