امام کعبہ کا پاکستان کی ممنوعہ تنظیم کو غلاف کعبہ کا تحفہ

امریکہ نواز اور نام نہاد امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے پاکستان کی انتہا پسند ممنوعہ اور ڈنڈا بردار تنظیم کو غلاف کعبہ کا تحفہ دیکر انتہا پسندوں کی پشتپناہی کا عملی ثبوت دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نواز اور نام نہاد امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے پاکستان کی انتہا پسند ممنوعہ اور ڈنڈا بردار تنظیم انصار الاسلام کو غلاف کعبہ کا تحفہ دیکر انتہا پسندوں کی پشتپناہی کا عملی ثبوت دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نام نہاد اور امریکہ نواز امام کعبہ السدیس نے انصارالاسلام کے لیے غلافہ کعبہ جمعیت علماء اسلام (ف) سعودی عرب کے رہنما عبدالسبحان کے توسط سے بھیجا ہے۔ واضح رہے کہ انصار الاسلام  جمعیت علماء اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم ہے۔ جس نے پاکستانی حکومت کو گرانے کے لئے آزادی مارچ کا آغاز کررکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسے موقع پر امام کعبہ کی جانب سے غلافہ کعبہ کا ہدیہ انتہا پسندوں کے لئے بہت بڑی حمایت ہے جو پاکستان کی موجودہ حکومت کو گرانے کے لئے اسلام آباد میںم وجود ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب، عراق، شام ، لبنان اور افغانستان کے بعد  پاکستان میں بھی دوستی کے نام پرعدم استحکام پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ سعودی عرب سے جمعیت علماء اسلام (ف) کو بڑے پیمانے پر امداد فراہم کی جارہی ہے۔

News Code 1895329

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =