مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے بھارت کے ٹکڑے ہو جائیں گے، مودی نےبھارت کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کیس کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج بھارتی مسلمانوں کو یقین ہوگیا ہے کہ پاکستان بننا ہی اصل حقیقت تھا۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارتی مسلمان اب پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی عدالتِ عظمیٰ نے تعصب پر مبنی بابری مسجد کیس کا فیصلہ آج سناتے ہوئے بابری مسجد کی متنازع زمین ہندوؤں کو دینے اور وہاں مندر بنانے کا حکم دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ