فلپائن میں 19 کسان ہلاک اور 22 زخمی

فلپائن میں کسانوں کو لے جانے والا ٹرک بریک فیل ہوجانے کے باعث گہری گھاٹی میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 19 کسان ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں کسانوں کو لے جانے والا ٹرک بریک فیل ہوجانے کے باعث گہری گھاٹی میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 19 کسان ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق فلپائن میں حکومت کی طرف سے سبسڈی میں فراہم کردہ بیج لیکر کسان ایک ٹرک میں واپس گاؤں جارہے تھے کہ پہاڑی علاقے میں ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ٹرک 65 فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔ حادثے میں ڈرائیور سمیت 19 کسان ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جب کہ باقی افراد کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔ ٹرک میں بیج کی بوریوں کے ساتھ 40 سے زائد مسافر سوار تھے۔

News Code 1895054

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =