ایران کے نائب صدر آج ازبکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری آب ازبکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری آب ازبکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے نائب صدر ازبکستان میں شانگہائی تعاون تنظيم کے وزراء اعظم کے 18 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں دو طرفہ تعاون ، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ ایران کے نائب صدر ازبکستان کے وزير اعظم اور بعض دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے اسحاق جہانگیری ازبکستان کے دو روزہ دورے کے دوران سمرقند شہر کا دورہ بھی کریں گے۔

News Code 1895036

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =